چین نے جمعہ کے روز جنوبی صوبہ ہائی نان کے وین چانگ خلائی لانچنگ مرکز سے لانگ مارچ 10 بی کیریئر راکٹ کامیابی سے لانچ کیا اور پہلی بار کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کی کنٹرولڈ ریکوری میں کامیابی حاصل کی۔
راکٹ نے اپنی پہلی پرواز کے دوران پے لوڈ کو کامیابی کے ساتھ پہلے سے مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔
راکٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی علیحدگی کے بعد پہلا مرحلہ واپس آیا اور جال کے ذریعے پکڑنے والے نظام (نیٹ کیپچر سسٹم) کی مدد سے سمندر میں موجود ایک پلیٹ فارم پر اسے کامیابی سے محفوظ کر لیا گیا۔ راکٹ کی لانچنگ اور پہلے مرحلے کی ریکوری کے دونوں مراحل کامیابی سے مکمل ہوئے۔
یہ مشن کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کی کنٹرولڈ ریکوری میں چین کی پہلی کامیاب کوشش ثابت ہوا۔ اسے ملک کی دوبارہ قابلِ استعمال راکٹ ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وین چانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


