ہومتازہ ترینآئی سی سی بورڈ کے اہم فیصلے، گورننس اور فرنچائز لیگز کے...

آئی سی سی بورڈ کے اہم فیصلے، گورننس اور فرنچائز لیگز کے لیے نئی کمیٹیاں قائم

دبئی (لارڈ میڈیا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں گورننس، رکنیت اور رکن ممالک سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق گورننس کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے گورننس ریویو کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس کے چیئرمین دیواجیت سائیکیا ہوں گے، جبکہ ڈاکٹر موسی جی اور ڈاکٹر روز ریواج بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

آئی سی سی نے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ لیگز سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے فرنچائز لیگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین تمیم اقبال ہوں گے، جبکہ ڈاکٹر روڈی وین وورن، دیواجیت سائیکیا، رچرڈ گولڈ اور ٹوڈ گرینبرگ بھی اس کے ارکان ہوں گے۔

بورڈ اجلاس میں ماریشس کو آئی سی سی کا 111واں رکن بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے لیے ایک کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی، جبکہ کرکٹ کینیڈا کی بحالی کے لیے شرائط کی منظوری دی گئی، تاہم اس کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سری لنکا کرکٹ پر زور دیا گیا کہ بورڈ کے انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں، جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر کو آئی سی سی نے فل ممبر ڈائریکٹر کے طور پر تسلیم کر لیا۔ آئی سی سی نے فرانس کرکٹ کو رکنیت کے قواعد کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس بھی جاری کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں