دبئی (لارڈ میڈیا) : دبئی پولیس نے ڈیرہ کے علاقے میں منی ایکسچینج سے 1 کروڑ درہم لوٹ کر بھاگنے والے ڈاکوؤں کو 10 منٹ کے اندر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ نقاب پوش ڈاکوؤں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا تھا۔ کرنسی ایکسچینج کے ملازم نے موبائل سے دبئی پولیس کو مطلع کیا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق ڈاکو 1 کروڑ درہم لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ڈیرہ دبئی کی ناکہ بندی اور فضائی نگرانی کی گئی۔ پولیس ہیلی کاپٹر نے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعلق افریقی ملک سے ہے اور ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی۔


