اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سپریم کورٹ نے سزائے موت اور ضمانت کے مقدمات میں 11 اور 17 سال کا بیک لاگ ختم کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی پالیسی کے تحت 608 سزائے موت کی اپیلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صرف 22 اپیلیں زیر التوا ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق قبل از گرفتاری ضمانت کے مقدمات میں 6 سال کا بیک لاگ ختم کیا گیا ہے، 2156 درخواستوں کا فیصلہ ہوگیا ہے اور اب صرف 23 درخواستیں زیر التوا ہیں۔ بعد از گرفتاری ضمانت کے مقدمات میں 17 سال کا بیک لاگ ختم کرتے ہوئے 2303 درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب صرف 66 درخواستیں باقی ہیں۔
خاندانی مقدمات میں بھی بیک لاگ ختم کرتے ہوئے 1065 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 150 مقدمات زیر التوا ہیں۔ ٹیکس مقدمات میں 506 فیصلے کئے گئے ہیں، اور کرایہ داری مقدمات میں بھی 2011 سے 2026 تک کے مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں۔


