ہومتازہ ترینٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے فوج نکالنے کا...

ٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے فوج نکالنے کا مطالبہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے افواج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں ٹرمپ نے کہا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے، لہذا فوج کو کم کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب نیتن یاہو داخلی سیاسی چیلنجز اور قریب آنے والے انتخابات کے باعث کسی بڑے انخلا کے فیصلے سے گریزاں ہیں، جبکہ لبنان معاہدہ بھی تعطل کا شکار ہے۔

اسرائیل کا موقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں