واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں عمدہ لیڈر قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ نے علی الزیدی کی مختصر مدت میں کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اپنے عہدے پر طویل عرصہ تک رہیں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ عراق کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا ارادہ رکھتا ہے اور امریکی تیل کمپنیاں جلد عراق میں کام شروع کریں گی۔ انہوں نے عراق کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق میں صرف مسلح افواج کو ہی ہتھیار اٹھانے کی اجازت ہوگی اور عوام کی اجارہ داری قائم ہوگی۔ انہوں نے تاکید کی کہ ماضی کی بجائے مستقبل پر بات چیت ہونی چاہیے۔
امریکی صدر نے ایران پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس جنگی صلاحیت باقی ہے لیکن وہ محدود ہے۔ اجلاس میں مسلح افواج کی حمایت کا عہد کیا گیا اور خصوصی مذاکراتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔


