ہومتازہ ترینرام مندر کے بعد اتراکھنڈ مندر میں بھی مودی پر کرپشن الزامات...

رام مندر کے بعد اتراکھنڈ مندر میں بھی مودی پر کرپشن الزامات عائد

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس پر رام مندر کرپشن کے الزامات کے بعد اتراکھنڈ مندر میں بھی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ دی وائر کے مطابق اتراکھنڈ مندر کے فنڈز کو وی آئی پی مہمانوں کی میزبانی کے لیے استعمال کیا گیا، جس میں بی جے پی کی ریاستی سیکریٹری نیہا جوشی کے نام پر 60 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

بھارتی وزیر پریانک کھرگے نے رام مندر کیس پر آر ایس ایس سے سر عام معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت رام مندر چوری کے معاملے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔

کمیونسٹ پارٹی کے ضلعی سیکریٹری سوریا کانت پانڈے نے کہا ہے کہ آر ایس ایس ٹرسٹ کو لوٹ مار سے نہیں بچا سکی تو دوبارہ ان افراد کو شامل کرنا قابل اعتراض ہے۔

دی وائر کے مطابق رام مندر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے بدعنوانی کی جارہی ہے۔ رام مندر عطیات چوری کے معاملے کے ایک ماہ بعد بھی مودی نے عوامی سطح پر کوئی بیان نہیں دیا۔

بھارتی رکن صوبائی اسمبلی ساگریکا گھوش نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام مندر کیس پر سخت تنقید کے باوجود مودی کی خاموشی تشویشناک ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں