ہومتازہ ترینڈنکی لگانے کے لیے جانے والے 12 نوجوان لاپتا، اغواکاروں کا اہل...

ڈنکی لگانے کے لیے جانے والے 12 نوجوان لاپتا، اغواکاروں کا اہل خانہ سے رقم کا مطالبہ

لاہور (لارڈ میڈیا) بیرون ملک غیرقانونی راستے سے جانے کی کوشش کرنے والے 12 پاکستانی نوجوان لاپتا ہوگئے ہیں۔ اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان اغوا ہوچکے ہیں اور اغواکاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خاندانوں نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

لاپتا ہونے والوں میں 7 نوجوان لاہور کے علاقے باٹاپور سے ہیں جبکہ تین کزن دلشاد، اسامہ اور وقاص بھی شامل ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عامر نامی ایک ایجنٹ نے لاکھوں روپے لے کر نوجوانوں کو ایران پہنچایا جہاں سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ بعد ازاں وقاص کے موبائل نمبر سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا اور دل دہلا دینے والی ویڈیوز بھی بھیجی گئیں جن میں نوجوانوں کو زنجیروں میں جکڑا دکھایا گیا ہے۔

شروع میں فی کس 10 لاکھ روپے طلب کیے گئے جو ادا کیے جاچکے ہیں، لیکن اب مزید 6 ہزار امریکی ڈالر مانگے جا رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درخواست دی ہے اور حکومت سے کارروائی کی درخواست کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں