ہومتازہ ترینٹرمپ کی ایران کو پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز تباہ کرنے کی...

ٹرمپ کی ایران کو پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز تباہ کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کے انتہائی محفوظ جوہری مرکز پک ایکس ماؤنٹین کو ممکنہ ہدف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پک ایکس ماؤنٹین کو تباہ کر دیں گے، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ہر جہاز سے 20 فیصد معاوضہ وصول کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے اس کی مخالفت کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی اور دیگر ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ ایران کے ساتھ یا بغیر آبنائے ہرمز کھلی رہے گی۔ امریکا خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ کو یقینی بنائے گا اور آبنائے ہرمز کے محافظ کے طور پر اپنی ذمہ داری ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو پر 20 فیصد معاوضہ وصول کیا جائے گا۔

چین نے امریکا اور ایران کو خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے مجوزہ نظام پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں