اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے وزیر برائے خواتین، اطفال و سماجی بہبود ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین کی ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر او آئی سی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کانفرنس میں بنگلہ دیش کی شرکت کو سراہا اور او آئی سی پلیٹ فارم پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے گزشتہ سال ڈھاکہ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔


