ہومتازہ ترینشنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کا اجلاس اگلے ہفتے بشکیک میں ہو...

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کا اجلاس اگلے ہفتے بشکیک میں ہو گا

بشکیک (لارڈ میڈیا): شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ ہفتے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوگا۔ پاکستان، چین، روس، ایران سمیت رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اگلے ہفتے کرغزستان روانہ ہوں گے۔ اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی شرکت کی بھی توقع ہے۔

اجلاس میں آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس کا ایجنڈا اور اہم امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سربراہی اجلاس اگلے ماہ کے آخر میں بشکیک میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت متوقع ہے۔ یکم ستمبر کو کانفرنس مشترکہ اعلامیہ جاری کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں