ہومتازہ ترینپاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے کار، رکشہ، ٹریکٹر اور موٹرسائیکلوں کی فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان میں 1 لاکھ 55 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ مئی کے مقابلے جون میں کاروں کی فروخت 13 فیصد بڑھ کر 15 ہزار 378 یونٹس رہی۔

گزشتہ مالی سال میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت 67 فیصد بڑھ کر 7 ہزار 440 یونٹس تک پہنچ گئی۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران جیپ اور پک اپ کی فروخت میں 41 فیصد اضافہ ہوا اور 50 ہزار 814 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ موٹر بائیکس اور رکشوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جن کی تعداد 19 لاکھ 72 ہزار 77 رہی۔

ماہرین کے مطابق مضبوط قوت خرید، بہتر آٹو فنانسنگ اور نئے ماڈلز کی آمد نے گاڑیوں کی فروخت بڑھا دی۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث کمرشل وہیکلز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں