واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیر کی رات اور منگل کو ایران پر بھرپور حملے کیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے ایک امتحان تھی، لیکن ایران نے اس کی پاسداری نہیں کی۔ ہم وسطی ایران کے کوہ کولانگ گاز لا کو نشانہ بنانے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات اختلافات بھی ہوتے ہیں اور انہیں آگاہ بھی کر دیتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم تیزی سے ایرانی فوج کو تباہ کر رہے ہیں اور آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد فیس لی جائے گی۔
ایران کی ناکہ بندی ایرانی بحری جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکنے کے لئے ہے جبکہ دیگر ممالک کو آزادانہ استعمال کی اجازت ہوگی۔ ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی حمایت کو ایران کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا۔


