واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ایرانی بندرگاہوں، آئل ٹرمینلز اور ساحلی علاقوں کے گرد ناکہ بندی کی جائے گی۔ امریکی بحریہ کی قیادت میں قائم جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کے مطابق یہ پابندی 14 جولائی رات 8 بجے سے نافذ ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی اس کا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو پر 20 فیصد معاوضہ وصول کرنے کی تجویز کو بہت زیادہ قرار دیا اور کہا کہ ایران مناسب فیس چارج کرے گا۔
اقوام متحدہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد معاوضے کے اعلان کی مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی شپنگ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی بحری راستوں پر فیس عائد کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں اور یہ راستے آزاد اور بلا رکاوٹ رہنے چاہئیں۔


