لاہور (دنیا نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کے تحت لاہور میں وحدت روڈ پر طلبہ کے لئے الگ الگ مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ان مراکز میں جدید سپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ سٹیڈیم، گھڑ سواری کی سہولت اور سوئمنگ پول سمیت عالمی معیار کی تعلیمی اور کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں ایچی سن سکول کے معیار کے بوائز اور گرلز سکول قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ میں پانچ، پانچ ہزار طلبا و طالبات داخلہ لے سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری