ہومتازہ ترینپاکستان ایف بی آئی کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے کوشاں

پاکستان ایف بی آئی کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے کوشاں

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی، سائبر کرائم اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر اس ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ دونوں فریقوں نے سائبر تحقیقات کے لیے جدید وسائل، تکنیکی معاونت اور خصوصی تربیت کی فراہمی پر گفتگو کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات خوشگوار رہی جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی اور آفیسر ایکسچینج پروگرامز پر بات چیت کی گئی۔

ایف بی آئی کے مطابق تعاون کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کی صلاحیت کو پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر بنانا ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری اہم ہے اور ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور امریکا دہشت گردی، سائبر کرائم، انٹیلی جنس شیئرنگ اور سرحد پار جرائم کے خلاف تعاون کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کا یہ دورہ اقوام متحدہ کے یو این کاپس 2026 میں شرکت اور امریکی حکام سے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں