لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں خطرناک ون ویلنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، پرانی انار کلی تھانے کی ٹیم نے دوران پٹرولنگ پی ایم جی چوک سے ملزم کو حراست میں لیا۔ ایس پی سِول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم ساحل عطا صبح سویرے اور رات کے اوقات میں مصروف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرتا تھا جس سے شہریوں کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم اپنے دوستوں کے ساتھ ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا۔ ایس پی سِول لائنز نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


