اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : دو روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں خواتین کے سماجی حقوق اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ رکن ممالک کے وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفود کا استقبال کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کانفرنس کے چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس سے متعلق نغمہ اور دستاویزی فلم بھی جاری کر دی گئی ہے۔


