اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے حوالے سے خصوصی نغمہ اور دستاویزی فلم جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک سے اعلیٰ سطح کے مندوبین شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس 12 اور 13 جولائی کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
اس دوران خواتین کو بااختیار بنانے، ترقی اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


