ہومتازہ ترینایران کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم پر قانونی کارروائی...

ایران کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم پر قانونی کارروائی کا اعلان

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا ملنی چاہئے اور انہیں ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، انہوں نے ان ممالک پر ایران اور ایرانی عوام کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

محسنی نے بین الاقوامی وکلا اور قانونی ماہرین کے وفد سے ملاقات کی تاکہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مبینہ جنگی جرائم کے مقدمات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صہیونی حکومت فلسطین اور لبنان میں جرائم میں ملوث رہی ہے اور ان کے خلاف ہر ممکن مزاحمت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مجرموں کو ایرانی قوم کو پہنچائے گئے نقصان کا ہرجانہ بھی دینا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں