ڈی آئی خان (لارڈ میڈیا) : ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ جائی میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے اپنے والد کو کمرے میں قید کردیا۔
پولیس کے مطابق، دو بیٹوں نے جائیداد نام کرانے کی خاطر اپنے والد کو رسیوں سے باندھ کر قید کیا۔
پولیس کو یہ اطلاع متاثرہ شہری کی بیٹی نے دی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اپنی بیٹیوں کو بھی زمین کا حصہ دینا چاہتا تھا، تاہم دونوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش جاری ہے۔


