نیویارک (لارڈ میڈیا): ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے غیر قانونی اقدامات پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات کے باعث پیدا ہونے والے قانونی اور سیاسی مضمرات کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ ایروانی نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ واشنگٹن کو جواب دہ ٹھہرائے اور مؤثر اقدامات کرے۔
ایران کے مندوب نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کی غیر قانونی جارحیت روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے۔
یہ بیان آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد دیا گیا۔


