ہوماہم ترینامریکا، کینیڈا اور یورپ میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف...

امریکا، کینیڈا اور یورپ میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 ملزمان گرفتار

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکا، کینیڈا اور یورپ میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے دوران 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 37 پر فرد جرم عائد کی گئی۔ امریکی حکام کے مطابق آپریشن ہارڈ بال کا ہدف بھتا خوری، منشیات اسمگلنگ، ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث تین بھارتی جرائم پیشہ گروہ تھے۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار کلوگرام کوکین، ایک کلوگرام ہیروئن، بھاری نقد رقم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ایف بی آئی کے لاس اینجلس فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گرینڈی نے کہا کہ ان گروہوں نے کیلیفورنیا اور دیگر علاقوں میں مشرقی بھارتی کمیونٹی میں تشدد، خوف اور عدم استحکام کو فروغ دیا۔ امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 37 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فرد جرم جن ملزمان پر عائد کی گئی ان میں دو ایسے ملزمان بھی شامل ہیں جو بھارت کی جیلوں میں قید ہونے کے باوجود اپنے عالمی جرائم پیشہ نیٹ ورکس چلا رہے تھے۔ حکام کے مطابق اب بھی 10 مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے، جن میں سے ایک یورپ، 7 امریکا اور 2 بھارت میں موجود ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق گینگ کا مبینہ سرغنہ لارنس بشنوئی بھارت کی جیل سے سیٹلائٹ فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے مجرمانہ کارروائیوں کی ہدایات دیتا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں