کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کے تحت حادثے کے شکار افراد کے معاوضے میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق معاوضہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، جو متاثرین کو عدالت کے بغیر اور خودکار نظام کے تحت فوری ملے گا۔
ایس ای سی پی نے مزید بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کی انشورنس پالیسیوں میں ریکارڈ 1300 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی انشورنس پالیسیاں 11 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ موٹر انشورنس کا دائرہ کار پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ افراد کے لیے لائف انشورنس اینیوٹی پروڈکٹس متعارف کروائی جارہی ہیں ۔
ایس ای سی پی کے مطابق فصلوں کی انشورنس کے لیے انشورنس کمپنیوں کا کنسورشیم بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ ملک میں تکافل سیکٹر کا شیئر 14 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔


