کراچی (لارڈ میڈیا): اسکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی کے 455 کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن نمبر ٹو کو شدید نقصان پہنچا۔ ایئرلائن ترجمان کے مطابق، طیارے میں 170 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔
پرندہ ٹکرانے کے باعث ایئر بس 320 کے انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔


