لاہور (لارڈ میڈیا) سابقہ پاکستانی فلم اسٹار نشو بیگم نے بزرگ افراد کو جائیداد کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھاپے میں اپنی صحت اور دولت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ نشو بیگم نے پوڈکاسٹ ‘دی یازیسٹک شو’ میں شرکت کرتے ہوئے بزرگ والدین کو مشورہ دیا کہ زندگی میں اپنی جائیداد بچوں کے نام نہ کریں۔
نشو بیگم کا کہنا ہے کہ جو کچھ آپ کے پاس ہے، وہ آپ کے انتقال کے بعد خود بخود بچوں کو مل جائے گا۔ اگر زندگی میں ہی سب کچھ دے دیا جائے تو آپ کی اہمیت کم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھاپے میں انسان کو اپنی صحت اور مالی معاملات پر مکمل کنٹرول رکھنا چاہیے کیونکہ بعض اوقات قریبی لوگ رویہ بدل لیتے ہیں۔
نشو بیگم نے مزید کہا کہ مالی خودمختاری انسان کی عزت اور دیکھ بھال کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو دنیا کے بجائے اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔


