ہومتازہ ترینبلدیہ ٹاؤن میں باپ نے اپنے 17 سالہ بیٹے کو قتل کرنے...

بلدیہ ٹاؤن میں باپ نے اپنے 17 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں ایک باپ نے اپنے جوان بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ نے نافرمانی پر 17 سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ مقتول نوجوان 6 سے 7 روز سے لاپتہ تھا اور اہلخانہ اسے تلاش کر رہے تھے۔ گزشتہ روز وہ گھر واپس آیا تو والد نے چارپائی سے باندھ کر شدید تشدد کیا۔

والد نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹا نشے کی لت میں مبتلا تھا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز شام میں پیش آیا اور نوجوان کی خاموشی سے تدفین کی کوشش کی جارہی تھی، لیکن اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔

مقتول نوجوان چار بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور اس کا والد رکشہ ڈرائیور ہے۔ گرفتار ملزم کا تعلق صوابی سے ہے اور اس کے خلاف بیٹے کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں