ہوماہم ترینخود کو مسلمان ظاہر کرکے شادی کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

خود کو مسلمان ظاہر کرکے شادی کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں پولیس نے ایک غیر مسلم شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے خود کو مسلمان ظاہر کرکے ایک مسلم خاتون سے شادی کی تھی۔ ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم نے خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے پشاور میں ایک مسلم خاندان میں شادی کی تھی۔ اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور وہ عدالتی مفرور بھی ہے۔

مسلم اہل خانہ نے ملزم کی دھوکہ دہی اور عیاری سے شادی کرنے پر مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ ملزم کے خلاف اسلامی شعار کا مذاق بنانے اور خود کو مسلمان ظاہر کرنے پر بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔

ملزم زیاد کو ڈولفن ٹیم نے مسلم ٹاؤن سے گرفتار کر کے تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں