ہومتازہ ترینوزارت آبی وسائل میں 7 ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں...

وزارت آبی وسائل میں 7 ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے وزارت آبی وسائل اور اس کے ماتحت اداروں کے آڈٹ میں مالی سال 2024-25 کے دوران 7 ارب 2 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ کے دوران وزارت کے 112 انتظامی یونٹس کا جائزہ لیا گیا، جنہوں نے 359.6 ارب روپے کے اخراجات اور 194.2 ارب روپے کی وصولیوں کی جانچ کی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں کے باوجود جنوری سے دسمبر کے دوران صرف 28 لاکھ 21 ہزار روپے کی وصولی ممکن ہو سکی، جس کی تصدیق بھی کی گئی۔ وزارت آبی وسائل کی آڈٹ رپورٹ میں داخلی کنٹرول کے نظام کی سنگین کمزوریوں، سرکاری خریداری کے قواعد کی خلاف ورزیوں اور انتظامی ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں واپڈا بھی شامل ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کو ادارہ جاتی ناکامی کی سات بڑی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سب سے زیادہ بے ضابطگیاں مالیاتی انتظام میں سامنے آئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں