ہومتازہ ترینوسیم اکرم کا اپنی موت کی افواہوں پر سخت ردعمل

وسیم اکرم کا اپنی موت کی افواہوں پر سخت ردعمل

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی موت کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے، یہ افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ کچھ دنوں سے ان کی موت سے متعلق فیک نیوز پھیلائی جا رہی ہے۔

وسیم اکرم نے بیان میں کہا کہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیوز کا فوری پتہ چل جاتا ہے، اور طنزیہ انداز میں ان لوگوں کو 21 توپوں کی سلامی دی جنہوں نے ان سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز میں شعیب اختر، شاہد آفریدی اور دیگر کرکٹرز کے نام اور ویڈیوز استعمال کی گئیں جس پر محنت کی گئی ہوگی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صلاحیتیں مثبت کاموں میں لگائی جاتیں تو زیادہ کامیابی حاصل ہو سکتی تھی۔

وسیم اکرم نے مداحوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کی فکر کرنے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں