بیروت (لارڈ میڈیا) : اسرائیل کے لبنان میں تازہ ترین ڈرون حملے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
لبنانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جنوبی لبنان کے نبیطیہ الفوقہ قصبے میں ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قریب کیا گیا، جہاں ایک کار کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
امریکی ثالثی میں طے ہونے والے فریم ورک معاہدے کے باوجود لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور اسرائیل نے لبنان میں تقریباً روزانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔


