کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ان کی حالیہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں ہیں۔
ماہ نور بلوچ، جو پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کی مقبول اداکارہ ہیں، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ہمراہ نظر آئیں۔ ان کی یہ ملاقات اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے۔
تصاویر میں ماہ نور بلوچ نے سیاہ رنگ کے شلوار قمیض اور باب کٹ ہیئر اسٹائل اپنایا ہوا ہے، جس نے ان کی مجموعی شخصیت کو نیا انداز دیا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اداکارہ کی شکل پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آ رہی ہے اور اندازہ لگایا کہ شاید انہوں نے کسی کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ علاج کا استعمال کیا ہو۔
دوسری جانب، کئی مداحوں نے ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی اور دلکش شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی منفرد کشش برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔


