کولمبو (شِنہوا) سری لنکا کے شہر نیگومبو کی ایک جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جیل کے 5 اہلکار اور 20 قیدی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لئے قیدیوں کو نیگومبو جیل سے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
یہ ہنگامہ آرائی ابتدائی طور پر اتوار کے روز دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت شروع ہوئی جب قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اتوار کی رات تک صورتحال پر قابو پا لیا گیا تھا تاہم پیر کی صبح دوبارہ تشدد پھوٹ پڑا۔


