تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی انٹیلی جنس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایرانی جوہری پروگرام کی تباہی کے دعوے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، تاہم اسرائیلی انٹیلی جنس نے ان دعووں کی توثیق کے لیے ان کے دباؤ کو رد کر دیا ہے۔
یہ اختلاف اسرائیل اور ایران کے درمیان جون 2025 میں 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے سیکیورٹی اور فوجی حکام پر زور دیا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کی تصدیق کریں۔
ایک اسرائیلی اخبار نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ دعوے کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ یہ درست نہیں ہے کیونکہ نقصان کا درست اندازہ دستیاب نہیں ہے۔


