ہومUncategorized2030 تک الیکٹرک گاڑیاں پاکستان کے ٹرانسپورٹ نظام کا بڑا حصہ بن...

2030 تک الیکٹرک گاڑیاں پاکستان کے ٹرانسپورٹ نظام کا بڑا حصہ بن جائیں گی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے رجحان کے باعث 2030 تک ان کی تعداد 22 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی سڑکوں پر مختلف اقسام کی تقریباً 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں موجود ہوں گی۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں اب تک 12800 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں اور تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جا چکی ہیں۔ حکومت نے دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کے لئے 9 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے، جبکہ الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے والے اہل افراد کو 80 ہزار روپے فی موٹر سائیکل سبسڈی دی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں