ہومUncategorizedالپائن کلب پاکستان نے دوسری ویمن خوسر گینگ مہم 2026 کا اعلان...

الپائن کلب پاکستان نے دوسری ویمن خوسر گینگ مہم 2026 کا اعلان کردیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): الپائن کلب آف پاکستان نے دوسری ویمن خوسر گینگ مہم 2026 کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے اے سی پی کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین نے ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور اس مہم سے ان کے ایڈونچر اسپورٹس میں شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے الپائن کلب سے خطاب کے دوران کہا کہ مہم کے دوران کوہ پیما خوسر گینگ کی 6040 میٹر بلند چوٹی سر کریں گی، جو قراقرم کے سلسلے میں بلتستان کی وادی شگر میں واقع ہے۔ پاکستان ٹور ازم کارپوریشن کے ایم ڈی آفتاب رانا سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

الپائن کلب نے باری لا مہم میں کامیابی کے بعد خواتین کو کوہ پیمائی میں بااختیار بنانے کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ نائلہ کیانی کی سربراہی میں تجربہ کار خواتین کوہ پیماؤں کی کمیٹی نے شفاف انتخابی عمل کے ذریعے شرکاء کا انتخاب کیا ہے۔

اس مہم کا مقصد خواتین کوہ پیماؤں کو بلند پہاڑوں پر کوہ پیمائی کا تجربہ فراہم کرنا اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا ہے۔ منتخب شرکا میں پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خواتین شامل ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان نے کوہ پیمائی، ایڈونچر ٹورازم، ماحولیاتی آگاہی اور آؤٹ ڈور کھیلوں میں صنفی شمولیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ کلب ستمبر 2026ء میں کے ٹو بلتورو کلین اپ مہم بھی منعقد کرے گا۔

کلب کا مؤقف ہے کہ پاکستان کے پہاڑ ملک کا قیمتی قدرتی سرمایہ ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس سال نئے اسپانسرز کو اکٹھا کیا جائے گا اور 50 برس کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جانے والا ٹکٹ پاکستان کی پہچان بنے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں