ساہیوال (لارڈ میڈیا): محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا نام روز علی خان بتایا گیا ہے جو ارمڑ میانہ، ضلع پشاور، خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے۔ ملزم پر بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔
گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، ایک پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، برقی تار، تین بیٹریاں اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اوکاڑہ کے فیصل آباد روڈ پر واقع کوہ نور سٹی میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے موجود تھا۔


