تہران (لارڈ میڈیا): چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔ ان کی آمد پر سینئر ایرانی حکام نے استقبال کیا۔
ایرانی حکومت نے 6 جولائی کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اہم اراکین بھی ایران پہنچ چکے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی جنازے میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں 28 فروری 2026 کو تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔


