نیویارک (لارڈ میڈیا): یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جو صارفین کو تصاویر پر مبنی مواد شیئر کرنے میں مدد دیں گے۔ ان فیچرز میں صارفین کو 10 تصاویر پر مشتمل سلائیڈ شو پوسٹس بنانے کی سہولت ہوگی۔ تصاویر میں ٹیکسٹ اور 15 سیکنڈ کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی شامل کیا جا سکے گا۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچرز انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کے طرز پر ہیں، جہاں تصویری مواد زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
کمپنی نے حال ہی میں شارٹس ویڈیوز کے انٹرفیس میں تبدیلیوں کا بھی اعلان کیا تھا۔ نیا کلیئر اسکرین موڈ شامل کیا گیا ہے جو آئیکونز اور ٹیکسٹ کو چھپائے گا تاکہ ویڈیو دیکھتے وقت توجہ نہ بھٹکے۔ اس کے علاوہ، یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کو دوگنا کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
یوٹیوب نے لائیک بٹن کے طور پر تھمبز اپ کی جگہ ہارٹ آئیکون متعارف کرایا ہے جبکہ ڈس لائیک بٹن کو ‘ناٹ انٹرسٹڈ’ اور ‘ڈونٹ ریکومینڈ دس چینل’ آپشنز سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔


