ہومانٹرنیشنلایران میں افزودہ یورینیم کے ذخائر اب بھی موجود ہیں، رافیل گروسی

ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخائر اب بھی موجود ہیں، رافیل گروسی

جنیوا (لارڈ میڈیا): بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات میں افزودہ یورینیم کے ذخائر اب بھی موجود ہیں۔ گروسی کے مطابق، حملوں سے متاثرہ تنصیبات کا معائنہ ضروری ہے تاکہ افزودہ یورینیم کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حملوں سے قبل یورینیم کی منتقلی کے کوئی نمایاں شواہد نہیں ملے تھے۔

رافیل گروسی نے مزید کہا کہ بعض جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ان کے کئی حصوں تک رسائی ممکن نہیں رہی۔ آئی اے ای اے کی تشخیص حملوں سے قبل کیے گئے معائنے اور سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حقائق جاننے کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی معائنہ کاروں کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی دی جائے، تاکہ مکمل جانچ کے بعد یورینیم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال واضح ہو سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں