اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 39.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، اس مالی سال میں تجارتی خسارے میں 21.6 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 2025-26 میں مجموعی برآمدات 30.126 ارب ڈالر رہیں، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق، اسی عرصے میں درآمدات 69.597 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں، جس میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جون 2026 کے دوران برآمدات 16.7 فیصد کمی کے ساتھ 2.239 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 24.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 6.767 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جون میں تجارتی خسارہ 4.528 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ مئی کے مقابلے میں جون میں تجارتی خسارے میں 63.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2026 میں برآمدات میں 9.6 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 26.3 فیصد اضافہ ہوا۔


