ہومپاکستانوزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ہفتے کو ترکیے...

وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ہفتے کو ترکیے کا دورہ کریں گے

استنبول (لارڈ میڈیا): پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ہفتے کو استنبول پہنچیں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔ یہ ملاقات مشرق وسطیٰ کی بدلتی جغرافیائی و سیاسی صورت حال کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، علاقائی روابط اور اسٹریٹجک تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات پر جامع جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر بھی غور کریں گے۔

یہ ملاقات نیٹو کے اہم اجلاس اور مشرق وسطیٰ کی عالمی توجہ کے باعث بھی اہمیت رکھتی ہے۔ دونوں رہنما غزہ، ایران، شام، علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر بات چیت کریں گے۔

پاکستان اور ترکیے دونوں ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں کشیدگی کے بجائے مذاکرات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر متفق ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں پاکستان۔ترکیے بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ بزنس فورم کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ترکیے کی کاروباری برادری کے سامنے پیش کرنا ہے۔ وزیراعظم مختلف کاروباری گروپس کے چیف ایگزیکٹو افسران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں