ہومانٹرنیشنلایران کی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی نہیں...

ایران کی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ باقر قالیباف

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے مراکز جو بمباری سے متاثر ہوئے ہیں، ان کا معائنہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا، جبکہ فی الحال بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر تک ہی رسائی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی رافیل گروسی نے بیان دیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور کیا جائے گا، چاہے وہ دو دن، ایک ہفتہ یا دس دن بعد ہو، لیکن یہ عمل یقینی بنایا جائے گا۔ گروسی نے کہا کہ عالمی ادارہ جوہری سرگرمیوں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بناتا رہے گا۔

دوحہ میں قطر کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات ہوئے، جن میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ ان مذاکرات میں امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے براہ راست حصہ نہیں لیا۔ ماہرین کے مطابق یہ مذاکرات امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چاہے مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام، امریکا مضبوط پوزیشن میں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں