نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جس سے مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ مودی سرکار کی ناقص معاشی پالیسیوں نے نوجوانوں کی امیدیں توڑ دی ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی نوجوان حکومت کے خلاف متحد ہو رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، کاکروچ جنتا پارٹی کی بھوک ہڑتالوں نے مودی حکومت کی پالیسیوں کا پول کھول دیا ہے۔ سماجی کارکن سونم وانگچوک نے بھی اس تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
معروف بھارتی صحافی نیشا کشیپ کے مطابق، مودی حکومت کا امتحانی مافیا غریب بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ سماجی کارکن پرکاش بھوشن نے کہا ہے کہ تاریخ میں ایسی تحریکوں نے ظالم حکمرانوں کو ہمیشہ شکست دی ہے۔


