سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): امریکہ کی کمپنی ویو روبوٹکس نے گھر کی صفائی ستھرائی کے لیے نیا روبوٹ آئزک ون لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ خاص طور پر گھروں میں استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے اور پری آرڈر بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ آئزک ون گھر کے مختلف کام جیسے بستر درست کرنا، کپڑے تہہ کرنا اور کھلونے اٹھانا خود بخود کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ لانڈری فلو اور ڈیلی ری سیٹ جیسی خصوصیات رکھتا ہے، جو کپڑے دھونے اور گھر کی ترتیب درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
آئزک ون روبوٹ کے دو ہاتھ اور پہیے ہیں، جبکہ اس کا قد تین سے پونے چھ فٹ تک ہو سکتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی بیٹری آٹھ گھنٹے تک چلتی ہے۔ قیمت آٹھ ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے اور ماہانہ سبسکرپشن پر بھی دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ کیلی فورنیا میں رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگا، جبکہ اگلے سال پورے امریکا میں فراہم کیا جائے گا۔


