ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کے بدلے امریکا کی ایران کو بڑی...

آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کے بدلے امریکا کی ایران کو بڑی اقتصادی پیشکش

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس نہ عائد کرنے کے بدلے بڑی اقتصادی پیشکش کی ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے۔ دوحہ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری رہے۔

امریکی حکام نے ایران کو مشورہ دیا کہ ٹول فیس کے بجائے جامع جوہری معاہدے اور پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں اقتصادی فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں ایران کو ٹول فیس کی نسبت 100 گنا زیادہ منافع ہوسکتا ہے۔

مذاکرات کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا، جبکہ امریکہ نے کسی بھی نئے انتظام کے لیے خلیجی ممالک کی منظوری کو ضروری قرار دیا۔

دونوں ممالک نے ایک ہفتے تک آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم ٹول ٹیکس کے معاملے پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں