ہومپاکستانآن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز...

آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزارت مذہبی امور کے آن لائن حج پورٹل کے ذریعے 10 دنوں میں ایک لاکھ 78 ہزار حج درخواستوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق حکومت کے وژن کے تحت حج انتظامات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ آن لائن حج پورٹل اور موبائل ایپ ‘پاک حج’ کے ذریعے عازمین حج کو گھر بیٹھے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رجسٹریشن کے ابتدائی 10 دنوں میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد عازمین حج نے بغیر کسی دفتری کارروائی کے اپنی رجسٹریشن مکمل کی، جسے عوامی سطح پر ڈیجیٹل گورننس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس نئے نظام کو شفافیت اور جدید طرز حکمرانی کی جانب مؤثر پیشرفت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق حج واجبات کی وصولی بھی ڈیجیٹل ہونے کی طرف گامزن ہے۔ رجسٹریشن کے بعد حج واجبات کی ادائیگی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ عازمین حج آن لائن پورٹل یا موبائل ایپ ‘پاک حج’ کے ذریعے واجبات ادا کر سکیں گے۔ ون لنک کے ذریعے واجبات کی وصولی کا جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ نیا ڈیجیٹل ماڈل سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بھی سہولت بن کر سامنے آ رہا ہے، کیونکہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے سے اپنی حج رجسٹریشن، درخواست کا سٹیٹس اور واجبات کی ادائیگی کا عمل مکمل کر سکیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں