بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز)اور ریاستی زیر انتظام اداروں نے 2026 کے پہلے 5 ماہ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 17.3 تقریباً 254 ارب امریکی ڈالر)کا منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔
چین کی وزارت خزانہ کے جاران ان اداروں کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی تقریباً 328.2 کھرب یوآن رہی، جو گزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد کم ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ مئی کے آخر میں ان کا قرض اور اثاثوں کا تناسب 65.5 فیصد رہا۔
مارچ میں جاری ہونے والی رواں سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومت سرکاری ملکیتی اداروں اور ریاستی سرمائے میں مزید گہرے اصلاحاتی اقدامات کے لئے منصوبے مرتب اور نافذ کرے گی تاکہ سرکاری شعبے کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور اس کی ساخت کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔


