ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے 105ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
سرکاری پریس ریلیز تمام 18 اضلاع میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا جن میں حب الوطنی کی تعلیم سے متعلق سرگرمیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے مطابق اس دوران خلائی تحقیق اور ماحول دوست ترقی کے موضوعات پر خصوصی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے جن میں قومی کامیابیوں اور ان شعبوں میں ہانگ کانگ کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ مادر وطن میں واپسی کے بعد ہانگ کانگ کو ملک کی مضبوط حمایت حاصل رہی ہے جس کی بدولت طویل المدتی خوشحالی اور استحکام برقرار ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ نے بدامنی سے استحکام اور خوشحالی کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جو
"ایک ملک، دو نظام” کے عظیم تصور کی ایک بھرپور مثال ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژو جی نے بھی شہر کے مستقبل کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ قومی ترقی کے عمل میں شامل ہو کر اور اس میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہانگ کانگ مزید ترقی، خوشحالی اور استحکام حاصل کرے گا


