بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود 30 جون سے یکم جولائی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ شہزادہ فیصل یہ دورہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔


